26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاردسمبر کے آخرمیں سبزیوں کے کھیتوں میں کم مقدار میں پانی لگائیں...

کاشتکاردسمبر کے آخرمیں سبزیوں کے کھیتوں میں کم مقدار میں پانی لگائیں ،ڈی ڈی پسرور

- Advertisement -

سیالکوٹ۔26دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پسرور ڈاکٹر سجاد حیدر نے کہا ہے کہ دسمبر کے آخرمیں شدید سردی کے ساتھ ساتھ کورابھی بڑھ گیا ہے لہٰذاکاشتکار سبزیوں کے کھیتوں میں کم مقدار میں پانی لگائیں اور چھوٹی سبزیوں سمیت نرسریوں کو رات کے وقت کورے سے بچانے کے لئے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں تاکہ انہیں نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر اور جنور ی کے مہینےسبزیوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہو تے ہیں کیونکہ اس وقت سردی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور شدید سردی کے باعث سبزیوں کے پودوں کے تنوں، شاخوں اور نرم ونازک پتوں کے خلیوں میں موجود پانی جم جاتاہے جس کی وجہ سے پودوں کی گروتھ متاثر ہوتی ہے اور نازک پودوں کے مر جانے کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے۔

- Advertisement -

سبزیوں کی فصلوں کو کورے اور ٹھنڈی سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے کاشتکار کھیتوں کے ارد گرد سرکنڈ ،بھوسے، پرالی، خشک گھاس کی باڑ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ یا ہیلپ لائن سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539795

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں