کاشتکاردھان کی فصل سے جڑی بوٹیوں کا تدارک کرکے پیداوار میں 40فیصد اضافہ کرسکتے ہیں ،محکمہ زراعت

322

لاہور۔7 جولائی (اے پی پی )کاشتکاردھان کی فصل سے جڑی بوٹیوں کے تدارک کرکے نہ صرف پیداوار میں 40فیصد اضافہ کرسکتے ہیں بلکہ مارکیٹ میں اس کی زیادہ قیمت بھی وصول کر سکتے ہیں،محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق دھان کی چھوٹے قد والی اقسام خاص طورپر پچھیتی کاشتہ اقسام جڑی بوٹیوں سے بری طرح متاثر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے دھان کی پیداوار میںزیادہ کمی واقع ہوجاتی ہے، انہوںنے کہاکہ جڑ ی بوٹیوں سے متاثرہ کھیتوں کی پیداوار غیر معیاری ہوتی ہے اور مارکیٹ میں اس کی صحیح قیمت نہیں لگتی، بعض جڑی بوٹیاں مثلاً ڈھڈن کے بیج مونجی کے بیج کے ساتھ مل کر اس کی کوالٹی کو متاثر کرتے ہیں،اس طرح اس قسم کی غیر معیاری پیداوار کی مارکیٹ میں قیمت کم ملتی ہے، جڑی بوٹیاں کاشتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں مثلاً ڈیلا سے متاثر ہ فصل کی دستی یا مشینی کٹائی کے عمل میں رکاوٹ پیش آتی ہے جس سے کام کی رفتار متاثر ہوتی ہے