سیالکوٹ۔7ستمبر (اے پی پی):زراعت آفیسر سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے کہاہے کہ لہسن کے کاشتکار فصل کی کاشت فوری شروع کر کے ماہ اکتوبرکے وسط تک مکمل کرلیں اوراچھی پیداوار کے لئے 160کلوگرام فی ایکڑصحتمند پوتھیوں کا استعمال کیا جائے نیزفصل کی کاشت کے لئے ایسی زرخیزمیرازمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام بھی ہو۔ "اے پی پی "سے گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے بتایا کہ کاشتکار لہسن کی کاشت کے لئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں اور گوبرکی گلی سڑی 20سے 25ٹن کھادڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل اور 3مرتبہ کلٹیویٹر چلاکر بعدمیں سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو ہموار کرلیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ لہسن کی گلابی اورجی ایس ون منظورشدہ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوارکا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔