کاشتکارموسم سرما میں چارے کی کمی پر قابو پانے کےلئے جوار، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کریں، محکمہ زراعت

214
Department of Agriculture

فیصل آباد۔ 15 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوموسم سرما میں چارے کی کمی پر قابو پانے کے لئے جوار اور باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ماہرین نے کہا ہے کہ جوار کی منظور شدہ اقسام جے ایس 263، جے ایس 2002، ہیگاری اور باجرے کی منظور شدہ قسم ایم پی 87ملی کٹ وغیرہ کی کاشت کو ترجیح دی جائے تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار جوار کی کاشت کے لئے بھاری میرا اور باجرے کی کاشت کے لئے ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں جہاں پانی کا اچھا نکاس موجود ہو۔