28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں سے 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کے پروگرام...

کاشتکاروں سے 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کے پروگرام کے تحت 15مئی تک درخواستیں طلب

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 07 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کے پروگرام کے تحت کاشتکاروں سے 15مئی تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ15 مئی تک وصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال اور قرعہ اندازی کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار کے لئے کم از کم 65 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم کے ہمراہ شناختی کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی اور ٹریکٹر کی ملکیت کے مستند ثبوت لف کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ یا ایگریکلچر آفیسر یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفترسے حاصل اور وہیں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593817

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں