20.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کوبہتر پیداوار کے لئے مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے...

کاشتکاروں کوبہتر پیداوار کے لئے مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔20مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے بہتر پیداوار کےلئے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زراعت آفیسر مرکزصدرحمیرا یونس نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ اگر پنیری کی بروقت کاشت یقینی بنائی جائے تو کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت پودے کھیت میں منتقل کئے جائیں تو اس وقت ان کا قد 10سے 12سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار پنیری کی منتقلی کے بعد دو سے تین گھنٹے قبل نرسری کو پانی لگا دیں تاکہ پنیری اکھاڑتے وقت ان کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574667

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں