کاشتکاروں کوتارامیرا کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

97
Taramira crop tolerance
Taramira crop tolerance

فیصل آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو تارامیرا کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کے بروقت اور مناسب استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ تارامیراکی فصل کو بڑھوتری کیلئے نائٹروجن اور فاسفورس کھاد کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا کاشتکار 12 کلوگرام فاسفورس اور 12 کلوگرام نائٹروجن کھاد فی ایکڑ ڈالیں تاکہ اچھی فصل کاحصول ممکن ہو سکے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ بوائی کے وقت آدھی مقدار نائٹروجن اور پوری مقدار فاسفور س بھی استعمال کی جا سکتی ہے جبک بقیہ آدھی نائٹروجن کو دوسراپانی لگاتے وقت کھیت میں ڈال دینااشد ضروری ہے

انہوں نے بتایاکہ فصل کی پہلی آبپاشی اگاؤ کے 35 روز بعد، دوسری مرتبہ پانی پھول آنے پر اور تیسری مرتبہ پانی بیج بنتے وقت دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ بروقت پانی کی عدم فراہمی اور کمی بیشی پیداوارپر اثر اندازہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی گوڈی پہلاپانی لگانے سے پہلے، دوسری گوڈی پہلاپانی لگانے کے بعد وتر آنے پر کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایاکہ پودوں کی بروقت چھدرائی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے چھدرائی کے دوران فالتو نکالنے، ایک پودے سے دوسرے پودے کا درمیانی فاصلہ 15 سینٹی میٹر اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد 50 ہزار تک رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔