کاشتکاروں کومکئی کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کیلئے 2سے3 مرتبہ گوڈی کی سفارش

156
زراعت

فیصل آباد۔ 21 ستمبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو مکئی کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کیلئے 2سے3 مرتبہ گوڈی کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے

کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں اور آخری گوڈی پر کھیلیاں بناتے ہوئے پودوں پر مٹی چڑھا دیں تاکہ موسم کی تبدیلی کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور آندھی آنے سے مکئی کی فصل گرنے سے محفو ظ رہ سکے۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ مکئی کو کم از کم 6سے8مرتبہ پانی ضرورلگایا جائے اور آبپاشی کا وقفہ فصل کی صورتحال کو دیکھ کر کم یازیادہ کیاجاسکتا ہے تاہم ا س بات کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے

کہ مکئی کی فصل پانی کی زیادتی برداشت نہیں کرتی لہٰذا اگر کھیت میں فالتو پانی موجود ہو تو فوری طور پر اسے نکالنے کا بندوبست کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ مکئی کا قد1سے ڈیڑھ فٹ ہونے پر یوریا کھاد کی پونی بوری فی ایکڑ ڈالنی چاہیے نیز کیڑوں کے خاتمہ کیلئے کیمیائی انسداد بھی ضروری ہے۔