کاشتکاروں کو آلو کی بہار یہ فصل کی کاشت جنوری کے آغاز میں شروع کرنے کی ہدایت

517
Director of Agriculture
Director of Agriculture

فیصل آباد۔ 18 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کو آلو کی بہار یہ فصل ا ٓئندہ ماہ کے آغاز سے 15 فروری تک کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آلو کی ڈیزائری، کارڈینل، ڈایامینٹ، فیصل آباد سفید، فیصل آباد سرخ، ایس ایچ 5، پی آر آئی سفید، پی آر آئی سرخ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع نے بتایا کہ آلو سوائے کلراٹھی زمین کے ہر قسم کی زمین میں باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے تاہم یہ گہری، نرم، ہوا دار اور اچھی نکاس والی زمین میں بہتر نشو ونما پاکر شاندار فصل دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس لحاظ سے آلو کی بہار یہ فصل کی کاشت کیلئے ایسی ذرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ، گوبر اور سبز کھاد کی صورت میں موجو د ہو انتہائی موزوں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسمی تغیرات آلو کی فصل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے زرعی ماہرین یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کی بھی ہدایت کی ہے۔