کاشتکاروں کو آلو کی موسم خزاں کی فصل دسمبرکے آخرمیں برداشت کرنے کی ہدایت

229
فیصل آباد ،کاشتکاروں کو آلو کی بہار یہ فصل جنوری سے 15 فروری تک کاشت کرنےکی ہدایت

قصور۔ 12 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی موسم خزاں کی فصل دسمبرکے آخرمیں برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ یہ برداشت وسط جنوری تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ اگرچہ فصل کی برداشت کا وقت بڑی حد تک فصل کے پکنے پر منحصرہے تاہم دسمبرکے آخرسے جنوری تک وسط تک آلوکی موسم خزاں کی فصل پک کرتیارہوجاتی ہے اسلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے مذکورہ ایام میں آلوکی برداشت کا عمل شروع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو آلوکی فصل کی برداشت سے کم ازکم دوہفتے قبل آبپاشی روک دینی چاہئیے اور دوران برداشت اس امرکا بھی خیال رکھناچاہئیے کہ برداشت کے موقع پر آلوزخمی نہ ہو کیونکہ اس طرح جہاں سردخانوں میں رکھے گئے آلو جلدخراب ہوجاتے ہیں وہیں منڈی میں بھی ان کی بہت کم قیمت حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آلو کو دو سے تین دن تک سایہ میں رکھاجائے تو اس کا چھلکا سخت ہوجائیگا اس طرح گریڈ نگ اور بوریوں میں بھرائی کے دوران آلو کے چھلکے نہیں اتریں گے۔