کاشتکاروں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہیے ،ترجمان سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

98
Citrus Fruit Research Institute
Citrus Fruit Research Institute

فیصل آباد -21 فروری (اے پی پی):سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے کہا کہ باغبانوں اور کاشتکاروں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہیے تاکہ پھل ضائع ہونے کا خدشہ نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ پھل کو صحیح حالت میں اور ٹھیک طریقے سے توڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فصل کی برداشت سے پہلے پھل کی پختگی کا بھی تعین کر لینا چاہیے اور ترشاوہ پھل اس وقت توڑنا چاہیے جب اس میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہاتھوں سے توڑنے کی بجائے ترشاوہ پھلوں کو ٹہنی کے ساتھ تیز قینچی سے توڑا جائے تو وہ زیادہ دیر تک اپنی تازگی، لذت، ذائقہ اور کوالٹی برقرار رکھ سکتے ہیں۔