37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو تھورزدہ زمینوں میں گندم کی اقسام پاسبان 90اور آری 2011وغیرہ...

کاشتکاروں کو تھورزدہ زمینوں میں گندم کی اقسام پاسبان 90اور آری 2011وغیرہ کاشت کرنے کامشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین گندم نے کاشتکاروں کو تھورزدہ زمینوں میں گندم کی اقسام پاسبان 90اور آری 2011وغیرہ کاشت کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تھورزدہ زمینوں میں گندم کاشت کرکے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں گندم کی پیداوار 29سے 30من فی ایکڑ ہے جبکہ تقریباً 15سے 20لاکھ ایکڑ تھور زدہ رقبہ پر بھی گندم کی کاشت کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ کلر والی زمینوں میں عام زمینوں کی نسبت بیج کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اسلئے کلروالی زمینوں میں شرح بیج 50سے 60 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے بیج کے اگاؤ کی شرح 85فیصد سے ہرگز کم نہ ہو اور بیج زہر لگا کر کاشت کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ایسی زمینیں جو ریتلی اور پانی کو جذب کر لیتی ہوں وہاں خشک طریقہ کاشت زیادہ موزوں ہے جس کیلئے زمین کو 2 سے3 مرتبہ ہل چلا کر اور سہاگہ دیکر نرم اور ہموار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار پھر خشک زمین میں بیج کو ڈرل کے ذریعے کاشت کریں اور اس کے بعد کھیت کو پانی دیں۔انہوں نے کہاکہ کاشت کے اس طریقہ سے نقصان دہ نمکیات پانی میں حل ہو کر زمین میں نیچے چلے جاتے ہیں اور بیج بہتر طریقہ سے اگ آتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519237

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں