کاشتکاروں کو دالوں کی کاشت کےلئے معیاری بیج کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹنگ کے مسائل کوبھی حل کرناہوگا، ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد

85

فیصل آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت کی جانب سے کہاگیا ہے کہ کاشتکاروں کو دالوں کی کاشت کےلئے معیاری بیج کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹنگ کے مسائل کوبھی حل کرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مونگ اور ماش کے پودوں کی جڑوں میں نائٹروجن فکسنگ بیکٹیریا موجود ہونے کے باعث یہ زمین کی زرخیز ی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لہٰذا کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مونگ و ماش کی کاشت یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماہرین زراعت مونگ اور ماش دالوں کی ایسی نئی اقسام وضع کرنے پر کام کرر ہے ہیں جوفی ایکڑ زیادہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ خشک سالی کا بہتر مقابلہ کرسکیں گی۔

انہوں نے کہاکہ دالوں کے غیر اہم ہونے کے تصور کا خاتمہ کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے زہروں اور کھادوں کے استعمال بارے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی جائے جس سے ہمارے کاشتکار دالوں کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دالوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اوردالوں کی درآمد پر خرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔