کاشتکاروں کو رایا اور سرسو ں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پرعملدرآمد کی ہدایت

385
کاشتکار وں کو رایا و سرسوں پر کیڑ ے مکوڑوں کے حملہ کی صورت میں مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت
کاشتکار وں کو رایا و سرسوں پر کیڑ ے مکوڑوں کے حملہ کی صورت میں مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو رایا اور سرسو ں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ رایا اورسرسوں کی فصل پر بوائی سے لیکر برداشت تک مختلف بیماریاں حملہ آور ہوسکتی ہیں لہذا کاشتکار اس سلسلہ میں چوکنارہیں اور بروقت حفاظتی وتدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ فصل کا معیار اور مقدار متاثر نہ ہو۔

ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ سفید کنگھی کے ابتدائی حملہ میں پتوں، تنوں،شاخوں کی اوپری سطح کے اندر سفید چھالے بن جاتے ہیں اوران سے سفید سفوف نکلنا شروع ہوجاتاہے اس طرح پھولوں پر بیماری کے حملہ سے جہاں ایک طرف پھول بدشکل ہوجاتے ہیں وہیں ان میں بیج بھی نہیں بنتا اور پودے کے متاثر حصوں میں سڑن پیداہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وبائی جھلساؤکی بیماری کے حملہ سے پتوں،ٹہنیوں،پھلیوں پر سیاہ اور بھورے دھبے نمودار ہوتے ہیں جوپتوں میں سوراخ کا باعث بھی بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیماری کے شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی او ر چھوٹی رہ جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مرجھاؤکی بیماری ہرعمرکے پودوں پراثرانداز ہوکر پیداوارکو متاثر کرتی ہے۔