31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 12, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو زرخیز ریتلی میرا زمین میں تربوز کی اگیتی کاشت مارچ...

کاشتکاروں کو زرخیز ریتلی میرا زمین میں تربوز کی اگیتی کاشت مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کامشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 12 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے تربوز کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ تربوز کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ماہ مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں تاکہ صحتمند اور بہتر پیداوار حاصل کر نا ممکن ہو سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے کاشتکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تربوز کی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی میرا زمین جس میں پانی کا بہتر نکاس موجود ہو میں تربوز کی اگیتی فصل کاشت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشت سے قبل زمین کو ہموار کر کے گوبر کی گلی سڑی کھاد 15 سے 20ٹن فی ایکڑ ڈالی جائے اور ہل چلا کر اس کھاد کو زمین میں مکس کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے ایک بار مٹی پلٹنے اور تین سے چار بار عام ہل چلا کر سہاگہ دینے سے زمین اچھی طرح نرم اور بھر بھر ی ہو جاتی ہے جو بہترین فصل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھی روئیدگی والا ایک کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ بیج کو بذریعہ چوکا پٹڑی کے دونوں کناروں پر 35سینٹی میٹر کی گہرائی میں 40سے 50سینٹی میٹر کے فاصلے پرلگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس عرصہ میں اگر کاشتکاروں کو کوئی مشکل درپیش ہو تو وہ رہنمائی، مشاورت، معلومات کیلئے صبح 9سے رات 5بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571471

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں