22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو سرسوں کی کاشت 30اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو سرسوں کی کاشت 30اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔12اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو سرسوں کی کاشت 30اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کینولا، آری کینولا،سپر رایا،سپر کینولا،پنجاب کینولاپنجاب کاشت کے لیے موزوں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شمالی پنجاب کے لئے وسط ستمبر سے آخر اکتوبر اور وسطی اور جنوبی پنجاب کے لئے یکم اکتوبر تا آخراکتوبر تک سرسوں کی کاشت مکمل کر لینی چاہیے۔

سرسوں کی کاشت کے لیے 2کلو گرام فی ایکڑ شرح بیج موزوں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وتر کی حالت بذریعہ ڈرل سرسوں کی کاشت زیادہ فائدہ مند ہے۔کاشتکارسرسوں کی فصل کی تین دفعہ آب پاشی کریں ۔پہلی آب پاشی بجائی کے 30دن بعد، دوسری آب پاشی پھول آنے پر اور تیسری آب پاشی بیج بنتے وقت کی جائے جبکہ بجائی کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی،ایک بوری پوٹا شیم سلفیٹ اور پہلے پانی کے ساتھ ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالی جائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511662

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں