کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

210

فیصل آباد۔21اپریل (اے پی پی ) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اپریل کاآخری ہفتہ شروع ہونے کے باعث لہسن کی فصل پوری طرح پک کرتیار اور پودے کے پتے خشک و بھورے رنگ کے ہو چکے ہیں اور فصل برداشت کیلئے تیار ہو چکی ہے لہٰذا لہسن کی فصل کو آبپاشی بند کرتے ہوئے اس کی برداشت کا فوری آغاز کردیاجائے۔