فیصل آباد۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو موسم سرما کے چاروں کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اور مویشی پال حضرات موسم سرما میں جانوروں کی سبز چارہ کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے فوری طور پر برسیم، لوسرن، رائی گراس، جئی کی عمدہ اقسام کی کاشت شروع کردیں تاکہ موسم سرما کے دوران ربیع کے چاروں کی قلت کاسامنا نہ کرناپڑے ۔
ریسرچ ا نفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کہاکہ جانوروں کو معیاری سبز چارے کی فراہمی ان کی بہترین صحت، اعلیٰ معیار کے گوشت اور زیادہ دودھ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے ذرخیز میرا زمین کاانتخاب کریں۔ انہوں نے بتایاکہ ربیع کے چارو ں کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔