فیصل آباد۔ 01 جنوری (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر، مرچ، بینگن، کھیرے، چپن کدو کی فصل کوشدیددھندو کورے سے بچانے کیلئے سرکنڈے یا پرالی سے ڈھانپنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ سردی میں اضافہ اور ضرورت کے مطابق ابھی تک بارشیں کم ہونے کے باعث کورے کی شدت میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے لہٰذا دھند کے دوران رات کے اوقات میں کاشتکار سبزیات کو کورے سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔
انہوں نے بتایاکہ چونکہ مطلوبہ مقدار میں بارشیں نہ ہونے اور دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث کورے کے عمل کے دوران زمین کے قریب کی ہوا سرد ہو جاتی ہے اور سرد ہوا کے گرم ہوا کی نسبت بھاری ہونے کی وجہ سے یہ رات کو کورے کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس سے فصلات خصوصاً سزیات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتاہے۔
انہوں نے کہاکہ سبزیات کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کاانحصار ان کی حساسیت کے باعث مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے دوران سردی، دھند اور کورا سبزیات کو بری طرح متاثرکرتاہے لہٰذاانہیں موسمی اثرات سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کرناضروری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541405