27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو پیاز کی نرسری اگلے ماہ کے آخر تک کاشت کرنے...

کاشتکاروں کو پیاز کی نرسری اگلے ماہ کے آخر تک کاشت کرنے کا مشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے معتدل و خشک موسم کو پیاز کی زیادہ پیداوار کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے کاشتکاروں کو نرسری اگلے ماہ نومبر کے آخر تک کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پیاز کی نرسری پر کورے کا بہت کم اثر ہوتاہے جس کے باعث پودوں کی کھیت میں منتقلی دسمبر اور جنوری میں کی جاسکتی ہے۔

آری کے ترجمان نے کہاکہ ایک ایکڑ رقبے پر پیاز کی کاشت کیلئے پنیری تیار کرنے کیلئے3 کلوگرام بیج اور 4سے 5 مرلے زمین درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بیج بونے کے بعد سرکنڈہ یا پرالی وغیرہ سے ڈھانپ دیا جائے اور فوارے سے اس طرح آبپاشی کی جائے کہ پانی کیاریوں میں کھڑا بھی نہ ہو اور نمی بھی برقرار رہے۔انہوں نے کہاکہ پنیری کے قریب اگر کیڑوں کے گھر ہوں توان کا فوراََ سدباب کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پنیری کے اگاؤ کے فوراً بعد شام کے وقت سرکنڈہ وغیرہ ہٹا دیا جائے اور کھیت میں نرسری تبدیل کرنے سے کچھ دن پہلے پانی روک دیا جائے تاکہ نرسری سخت جان ہو جائے۔ پنیری کی منتقلی کے ایک دن بعد اس پر مناسب جڑی بوٹی مار زہر کا سپرے کیاجائے۔

انہوں نے بتایاکہ یہ فصل پیاز کی قلت کے دوران یعنی نومبر میں بطور سبز پیاز اور دسمبر میں بطور خشک پیاز تیار ہو جاتی ہے تاہم اس فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنا، مٹی چڑھانا، اورایک بوری پوٹاش ڈالنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس فصل سے زمیندار کو زیادہ قیمت ملتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515936

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں