قصور۔26جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھرپور پیداوارکے لئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ کاشتکار فصل کا اگاؤمکمل ہونے کے بعد موجودہ ناغوں کوپُرکرنے کے لئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3 دانے لگائیں اور 2 سے 3روز کے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلدازجلد اُگ آئیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خودروپودوں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے 4 سے 5مرتبہ مناسب وترمیں گوڈی کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کا شتکاروں کی مشاورت و معاونت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہذاکسی بھی مسئلہ کی صورت میں ماہرین زراعت کے فیلڈسٹاف سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=314341