کاشتکاروں کو کپاس کے نقصان دہ کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دوپہر کے وقت سپرے سے گریز کی ہدایت

162
Cotton

فیصل آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملد رآمد کی ہدا یت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کیلئے نقصان دہ کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دوپہر کے وقت سپرے سے گریز کریں اور ہوا کے مخالف رخ پر سپرے کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ن

ظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کیڑوں کے خلاف مخصوص زہر سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیا جائے اور سپرے سے پہلے مشین کی نوزلیں اچھی طرح چیک کر لی جائیں تاکہ پوری فصل پر یکساں سپرے ہو سکے۔ا نہوں نے کہا کہ ٹریکٹر سے سپرے کرتے وقت بوم کی اونچائی اتنی رکھی جائے کہ سپرے کی پھوار پودوں پر گرنے سے پہلے آپس میں مل جائے۔ انہوں نے سپرے کیلئے ہالو کون نوزل استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔