22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی...

کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 26 جون (اے پی پی):کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار اچھی فصل کے لیے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے صحت مند بیج کاشت کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو زمین کی زرخیزی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدار میں مناسب اضافہ کے لیے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10 سے12 ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بعد ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلانا چاہیے تاکہ کھاد زمین میں اچھی طرح مل جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیت کو ہموارکرنے کے بعد کیاریوں میں تقسیم کرتے ہوئے راؤنی کر لیں اور وتر آنے پر2سے3مرتبہ ہل چلاتے ہوئے سہاگہ دے کر زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیت کے وتر آنے پر3،3میٹر کے فاصلے پر نشان لگاکر ان کے اوپر کھاد بکھیر کر پٹڑیاں بنا لیں۔ اس ضمن میں مزید رہنمائی و معلومات کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=371307

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں