17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو گھیاکدو کے پودوں کی بروقت چھدرائی کامشورہ

کاشتکاروں کو گھیاکدو کے پودوں کی بروقت چھدرائی کامشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 13 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹرچوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو گھیاکدو کے پودوں کی بروقت چھدرائی اور3 سے4پتے نکالنے پر ایک جگہ پر اگے ہوئے ایک سے زائد پودے بھی نکالنے کامشورہ دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ جب گھیا کدو کے پودے تین سے چار پتے نکال لیں تو ان پودوں کا درمیانی فاصلہ مناسب برقرار رکھنے کیلئے ایک جگہ پر ایک سے زیادہ اگے ہوئے پودوں کو نکال دیا جائے اورچھدرائی میں تاخیر نہ کی جائے کیونکہ تاخیر سے اکھاڑنے پر بچ جانے والے پودے بھی بری طرح متاثر ہو تے ہیں جس سے ان کی بڑھوتری، افزائش نسل و پیداوار پر منفی اثر پڑتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ گھیا کدو کی آبپاشی کابھی خاص خیال رکھنا چاہیے اور پہلا پانی کاشت کے فوراً بعد جبکہ اس کے بعد ایک ہفتہ کے وقفہ سے پانی لگاتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی جگہ پر بارش ہو جائے تو اس صورت میں گھیا کدو کے کھیتوں کو پانی لگانے کا دورانیہ بڑھایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بھی تین سے چار مرتبہ گوڈی کریں اور ہر دوسری چنائی کے بعد گوڈی کرنے سے کھیت نہ صرف جڑی بوٹیوں سے پاک رہے گا بلکہ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے گوڈی کرنے کے بعد پودوں کے گرد مٹی چڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571994

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں