25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کی فلاح کیلئے زراعت کے شعبے میں جدید اصلاحات نافذ کی...

کاشتکاروں کی فلاح کیلئے زراعت کے شعبے میں جدید اصلاحات نافذ کی ہیں ،ڈپٹی کمشنرمحمدعلی بخاری

- Advertisement -

ملتان ۔ 05 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر زراعت کے شعبے میں جدید اصلاحات نافذ کی گئی ہیں تاکہ کاشت کاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت اور شفاف انداز میں پہنچایا جا سکے ،شہریوں کو زرعی اجناس کی سستی ترسیل کے لئے کسان اور منڈیوں کے مابین حائل رکاوٹوں اور ٹائوٹ مافیا کا خاتمہ بھی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ کاٹن کراپ منیجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اجلاس میں کاشتکار نمائندوں اور محکمہ زراعت کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی طرز پر کاٹن کی کاشت کو بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں کاشتکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے کاٹن کا بہترین ریٹ مارکیٹ میں مستحکم رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف کی مدد سے کاشت کاروں کو کاٹن کے حوالے سے بھرپور رہنمائی فراہم کی جائے جبکہ کوالٹی زرعی ادویات اور بہترین بیج کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر کاشتکاروں نے کپاس کی بڑھوتری اور فصل کے حوالے سے مسائل بھی پیش کئے اور تجاویز بھی دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592818

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں