سیالکوٹ۔24اگست (اے پی پی):کاشتکارچقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرلیں، فی ایکڑ بہترین پیداوارحاصل کرنے کے لئے چقندر کی کاشت فوری شروع کریں اور ستمبرکے آخرتک اسے مکمل کرلیں۔
ان خیالات کا اظہار ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم،منافع بخش اور نقدآور فصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگرکاشتکار چقندر کی کاشت کے دورن جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار باآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کے لئے مزید معلومات و راہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔