27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکارکماد،کینولا، رایا، سرسوں سے خالی ہونےوالے کھیتوں میں اگیتی کپاس کی کاشت...

کاشتکارکماد،کینولا، رایا، سرسوں سے خالی ہونےوالے کھیتوں میں اگیتی کپاس کی کاشت کو ترجیح دیں،ڈائریکٹر زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کاشتکار حضرات کماد اورکینولا، رایا، سرسوں سے خالی ہونے والے کھیتوں میں اگیتی کپاس کی کاشت کو ترجیح دیں کیونکہ کپاس کی اگیتی کاشت موسمی کاشت سے زیادہ پیداوار دیتی ہے اوراس پر رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے پودے کی نشوونما اور بڑھوتری تیزی سے ہوتی ہے جس سے پیداوار اور کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے موزوں ترین وقت15 فروری تا15 مارچ ہے نیز کپاس کا اگیتی کاشت کیلئے ٹرپل جین اقسام ایف ایچ333،سی کے سی6، سی کے سی03، اور حتف3وغیرہ موزوں ہیں اور ان کا بیچ مارکیٹ اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے پاس دستیاب ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اگیتی کاشت پٹڑیوں پر کریں اور پودے سے پودے کا فاصلہ کم از کم ڈیڑھ فٹ اور قطار سے قطار کا فاصلہ ڈھائی فٹ رکھیں اور اسی طرح کھیت میں پودوں کی تعداد تقریباً12000 پودے فی ایکڑ رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں کپاس کی اگیتی کاشت کے فروغ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو تمام چکوک میں جاکر کاشتکاروں کو کپاس کی اگیتی کاشت کے بارے میں تربیتی پروگرامز میں راہنمائی مہیا کریں گی اور کاشتکاری کے بارے میں آگاہی دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے پروگراموں میں شرکت کریں اور کپاس کے زیرکاشت رقبہ کو بڑھا کر ملکی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کریں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555231

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں