28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار آملہ کی کاشت فوری طورپر شروع کر دیں،نظامت زرعی اطلاعات

کاشتکار آملہ کی کاشت فوری طورپر شروع کر دیں،نظامت زرعی اطلاعات

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعتنے کاشتکاروں کوآملہ کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آملہ کی کاشت جلد از جلد مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ آملہ کے پودے ماہ اکتوبر میں بذریعہ ٹی بڈنگ پیوند کئے جاتے ہیں اور نئے پودے لگانے کا عمل بھی اکتوبر میں میں مکمل کرلیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آملہ کاپھل طبی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے پھل میں وافر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتاہے جبکہ اس کا مربع دل، دماغ، بصار ت کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکا ہوتاہے جس پر گول بیر کی طرح پھل لگتاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ آملہ کی کاشت ریتلی میرا اور بہتر نکاس والی زمین میں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات، مشاورت، رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506829

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں