27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار دھنیا کی کاشت اکتوبر کے مہینے میں مکمل کرلیں، زراعت آفیسرمحکمہ...

کاشتکار دھنیا کی کاشت اکتوبر کے مہینے میں مکمل کرلیں، زراعت آفیسرمحکمہ زراعت سمبڑیال

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکار دھنیا کی کاشت اکتوبر کے مہینے میں مکمل کرلیں،دھنیا کی کاشت کا موزوں وقت ستمبر سے اکتوبرتک ہے۔ان خیالات کا اظہار زراعت آفیسرمحکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کسانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی منظور شدہ دھنیا کی اقسام کاشت کریں ،کاشت کار شرح بیج 10 تا 12 کلوگرام فی ایکڑ بذریعہ ڈرل کاشت کریں۔انہوں نے کہاکہ کاشت کار دھنیا کی کاشت زرخیز میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو وہاں کریں ،کاشتکار طریقہ کاشت کے وقت کھیت کو 5،5 مرلہ کی کیاریوں میں تقسیم کریں اور 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹریاں بنا لیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ کھادوں کے استعمال کے وقت کاشت سے پہلے 21 کلو گرام نائٹروجن، 23 کلو گرام فاس فورس،2 بوری ایلمونیم سیلفیٹ اور 2 بوری سنگل سپر فاسفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508280

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں