سیالکوٹ۔ 15 نومبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ گہری کھیلیوں میں کمادکی کاشت سے پانی کی 50فیصد تک بچت اور بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ،کاشتکارکماد کی کھیلیوں میں پہلے فاسفورسی اورپوٹاش کی کھادڈال کر سیاڑیوں میں سموں کی 2لائنیں 8سے9انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور بعدازاں انہیں مٹی کی ہلکی تہہ سے ڈھانپ دیں۔
انہوں نے اے پی پی کوبتایا کہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کمادکو مناسب وقفہ پر پانی لگائیں ا ور جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو اسے فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کی سہولت فراہم کریں تاکہ کماد کی بہتر پیداوار حاصل ہوسکے۔