سیالکوٹ۔23دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پسرورڈاکٹر سجاد حیدر نے کہا ہے کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کیمیائی زہروں کا استعمال محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق کریں۔
انہوں نے بتایا کہ معیاری سپرے کے لئے مخصوص نوزل(ٹی جیٹ یا فلیٹ فین نوزل)استعمال کریں اور پانی کی مقدار فی ایکڑ100 تا120 لیٹر رکھیں، سپرے کرتے وقت کھیت کا کوئی حصہ خالی نہ رہےاور نہ ہی کسی جگہ پر دو بار سپرے کریں،سپرے کے دوران نوزل کو 50 سینٹی میٹر اوپر گٹھنے کی بلندی پر رکھیں اور جڑی بوٹی مار زہروں کے بہتر نتائج کے لئے سپرے نارمل وتر حالت میں کریں۔ انہوں نے کہا کہ تیز ہوا،
دھند یا بارش کی صورت میں سپرے نہ کریں اور ترجیحاً سپرے دھوپ میں کریں،سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر استعمال نہ کریں۔کاشتکار تمام کاشتی اُمور محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرانجام دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=538855