22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کے...

کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کے لیے مناسب حکمت عملی اپنائیں، ڈاکٹر خالد اقبال

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کے لیے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مونگ ماش کی اچھی پیداوارکے لیے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ مونگ ماش کی فصل کو 3 پانی درکار ہوتے ہیں لہٰذا پہلا پانی اگاؤ کے 3سے4ہفتے بعد، دوسراپانی پھول نکلنے پر، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ اگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کریں نیز اگر بارش کازائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384683

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں