22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے منظور شدہ عام اقسام کو کاشت کریں...

کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے منظور شدہ عام اقسام کو کاشت کریں ،محکمہ زراعت پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔11اگست (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق موسمی مکئی اگست کے وسط تک کاشت کی جاتی ہے۔ مکئی زرخیز زمین میں کاشت کی جاتی ہے۔ ریتلی اور کلر اٹھی زمین مکئی کیلئے موزوں نہیں ہوتی۔

کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ عام اقسام ملکہ 2016،گوہر19،ساہیوال گولڈ،سمٹ پاک،پاپ 1-،سویٹ 1- اور ہائبرڈ اقسام وائی ایچ 1898-،ایف ایچ 1046-،وائی ایچ 5427-،وائی ایچ 5561- اور وائی ایچ 5568- استعمال کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ زمین کی تیاری کیلئے اِس میں تین سے چار مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں۔ اگر زمین کی تہہ سخت ہے تو پہلی دفعہ اِس میں پلٹنے والا ہل چلائیں۔

- Advertisement -

بارانی علاقوں میں مکئی بذریعہ ڈرل کاشت کی جاتی ہے اور اسکا شرح بیج 12 سے 15 کلوگرام فی ایکڑ ہوتا ہے۔ نہری علاقوں میں مکئی چوپے سے کاشت کی جاتی ہے اور اسکا شرح بیج 8 سے 10 کلوگرام فی ایکڑ ہوتا ہے۔ نہری علاقوں میں موسمی مکئی کی کاشت کیلئے کھیت میں اڑھائی فٹ باہمی فاصلے کی شرقا غربا وٹیں بنائیں۔ ہلکا پانی لگانے کے فورا بعد نمی پہنچنے سے پہلے وٹوں کی ڈھلوان پر مکئی کا ایک ایک بیج بذریعہ چوپا لگائیں۔

بیج شمال کی سمت لگائیں تاکہ دھوپ کم پڑے اور نمی کی وجہ سے اگا اچھا ہو۔ ہائبریڈ اقسام شمالا جنوبا وٹوں کی ڈھلوان پر ہلکے پانی کے بعد 6 سے 8 انچ پر لگائیں اور بہتر پیداوار کیلئے 4 سے 5 دن کے بعد فصل کو پانی ضرور لگائیں۔ بارانی علاقوں میں مکئی ڈرل، پلانٹر یا کیرا سے کاشت کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=379392

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں