27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے...

کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں،محکمہ زراعت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔3نومبر (اے پی پی):زراعت آفیسر (ٹیکنیکل )سیالکوٹ ذیشان گوارائیہ نے کہا ہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں،

کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام روما، نگینہ، پاکٹ اور نقیب جبکہ دوغلی اقسام میکر، جیوری، یوکی، ٹی 1359، ایڈن ایف 1، ریڈ چمپئن، ڈومی نیٹر اور فونٹوکی کاشت کریں جوکہ بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اتوار کو "اے پی پی "سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ وسطی پنجاب میں ٹماٹر کی پنیری وسط نومبرتک کاشت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر ایک اہم سبزی ہے جس میں غذائیت کے لحاظ سے حیاتین اے، سی، ریبوفلیون، تھایا مین اور معدنی نمکیات لوہا، چونا اور فاسفورس کا فی مقدار میں ہوتے ہیں جوکہ صحتمند صحت کے لئے مفید ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر سے پلپ، چٹنی، کیچپ اور پیسٹ جیسی مصنوعات بھی تیار کی جاتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=520596

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں