کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں،محکمہ زراعت

198
پھول گوبھی

سیالکوٹ۔14فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

"اے پی پی "سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں اور اسکے گھریلو پیمانے پر کاشتہ عوام کو چاہئیے کہ وہ بہترپیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور جونہی کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو محکمہ زراعت کے عملہ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کو چاہئیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کے انسداد کیلئے کھیت اور وٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔