فیصل آباد ۔ 03 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہاکہ کاشتکار کماد میں گڑوؤں کے تدارک کے لئے زہروں کااستعمال کریں ۔ماہرین نے کاشتکاروں کو کماد کی فصل کو 10 سے 12 دن کے وقفہ سے آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زیادہ کھاد بھی ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت کی خدمات یا فیلڈ سٹاف سے مشورہ کرسکتے ہیں۔