24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار کماد کی فصل کا باقاعدگی سے مشاہدہ جاری رکھیں،محکمہ زراعت

کاشتکار کماد کی فصل کا باقاعدگی سے مشاہدہ جاری رکھیں،محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کماد کی ستمبر کاشت کیلئے صحت مند بیج حاصل کرنے کی غرض سے بہتر کھیت کاچناؤ کیاجائے تاکہ صحت مند بیج کے ذریعے صحت مند فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عدیل احمدنے کہاکہ موسم برسات کے دوران کما دکی فصل پر بور کا حملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار کماد کی فصل کا باقاعدگی کے ساتھ مشاہدہ کرتے رہیں اور اگر کہیں بور کے حملہ کی علامات نظر آئیں توفوری طور پر متاثر ہ پودوں کی 2 یا 3پوریاں نیچے سے کاٹ کر اکٹھا کرنے کے بعد زمین میں دبا دی جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ اگر کھیت پر بیماری کاحملہ زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے عملہ توسیع کی مشاورت سے فوری مناسب زہروں کا سپرے بھی کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ گرداس پور بورر کا حملہ کماد پر ٹکڑیوں کی صورت میں ہوتاہے لہٰذا اگست کے آخری ایام میں کماد کی فصل کا باقاعدگی سے مشاہدہ جاری رکھا جائے اور اگر کہیں حملہ نظر آئے تو حملہ شدہ پودوں کے متاثرہ حصہ سے 2یا 3کوریاں نیچے سے کاٹ کر اکٹھا کرکے جانوروں کو کھلا دیں یا زمین میں دبا دیں۔انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشت کیلئے صحت مند بیج حاصل کرنے کیلئے بہتر کھیت کا چناؤ انتہائی اہمیت کاحامل ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں