کاشتکار گندم کی آئندہ فصل کی بہترین پیداوار کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں ، ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد

196
کاشتکار گندم کی آئندہ فصل کی بہترین پیداوار کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں ، ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد

فیصل آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نےکاشتکاروں کو گندم کی آئندہ فصل کی بہترین پیداوار کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر غذائی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی غذائی ضروریات میں خود کفیل ہو سکیں اور اضافی گندم برآمد کر کے ملک کو قیمتی زر مبادلہ کمانے کے قابل بھی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ زراعت کو تمام وسائل فراہم کر رہی ہے لہٰذا محکمہ بھی کاشتکاروں کو تمام سہولیات کی بہم رسانی یقینی بنارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کی غرض سے گاؤں اور تحصیل مراکز کی سطح پر فارمرز ڈیز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ اگر کسی جگہ پر مطلوبہ کھادوں کی دستیابی میں کمی کی شکایت ہو تو فوری طور پر متعلقہ ضلع کے ڈی او زراعت اور ڈی سیز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔