کاشتکار 35سے55 ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلو کو بطور بیج استعمال کریں،ماہرین زراعت

202
potatoes

عارف والا۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ماہرین زراعت توسیع عارفوالا نے کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار 35سے55 ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلو کو بطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں۔

کاشتکار بھرائی سے پہلے آلوؤں پر لگی مٹی اچھی طرح صاف کرلیں اور بھرائی کیلئے پٹ سن کی بوریاں بھی استعمال کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈھیلی بھری ہوئی بوریوں کے نرخ ہمیشہ کم لگتے ہیں اس لئے درجہ بندی کرنے پر فصل کے بہتر نرخ کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔