چنیوٹ۔ 12 نومبر (اے پی پی):ڈاکٹر اشتیاق حسن ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت توسیع چنیوٹ اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے چلائی جانے والی گندم مہم 2023-24کے سلسلہ میں موضع سلارہ میں طارق محمود سلارہ کے ڈیرے پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چنیوٹ ڈاکٹر شہباز احمد کے زیر اہتمام میگا فارمر ڈے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آباد ڈویثرن چوہدری عبدالحمید، ڈاکٹر عامررسول ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چنیوٹ ڈاکٹر شہباز احمد،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر صاحبان اور علاقہ کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق حسن ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و اڈیپٹیوریسریچ)پنجاب لاہورنے میگا فارمر ڈے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کار حضرات گندم کی کاشت کیلئے تصدیق شدہ بیج استعمال کریں اور بیجائی بیس نومبر تک مکمل کریں، ڈاکٹر اشتیاق حسن ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و اڈیپٹیوریسریچ)پنجاب لاہور کاشتکاران کو خطاب کرتے ہوئے ترغیب دی کہ گندم کی کاشت کیلئے ترقی دادہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں اور کاشت 20 نومبر تک مکمل کریں انہوں نے مزید کہا کہ کاشت ترجیحا ًبذریعہ ڈرل کریں کیونکہ اس طریقے سے کاشتہ فصل چھٹے کے مقابلے میں زیادہ پیداوار دیتی ہے،
ڈائریکٹرزراعت توسیع فیصل آباد ڈویثرن چوہدری عبدالحمید نے کاشتکاران کو بتایا کہ 20 نومبر کے بعد ہر دن کی تاخیر سے گندم کی پیداوار میں کس طرح کمی واقعہ ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عامررسول ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد نے گندم کی تلفی جڑی بوٹیوں اور دیگر بیماریوں کے تدارک بارے تفصیلا آگاہ کیا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شریک پروفیسر صاحبان نے اس مشترکہ مہم کو زیادہ موثر انداز میں چلانے کی ضرورت پر زور دیا اور کاشتکاران کو پیغام دیا کہ محکمہ زراعت (توسیع) کی جاری کردہ سفارشات پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں تاکہ کاشتکار کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ گندم میں ملکی خودکفالت کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔