یصل آباد۔15 اگست(اے پی پی )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں ۔ محکمہ زراعت فیصل آبا دکے ذرائع نے بتایاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا ، ایک کلو ڈی اے پی ، ایک کلو پوٹاش فی …
کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر دی جا ئے،محکمہ زراعت
یصل آباد۔15 اگست(اے پی پی )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں ۔ محکمہ زراعت فیصل آبا دکے ذرائع نے بتایاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا ، ایک کلو ڈی اے پی ، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلاﺅ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔









