19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںکافی عرصہ بعد کامیابی ملی ہے،یہ جیت پاکستانی کرکٹ کیلئے بہت ضروری...

کافی عرصہ بعد کامیابی ملی ہے،یہ جیت پاکستانی کرکٹ کیلئے بہت ضروری تھی،کپتان شان مسعود

- Advertisement -

ملتان۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ مشکل وقت کے بعد کامیابی ملی ہے،پاکستانی کرکٹ کیلئے یہ جیت بہت ضروری تھی،یہ ہمارے اور فینز کیلئے بہت بڑا ریلیف ہے،ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شان مسعود نے کہا کہ ہم میچ میں 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے،ہم نے ملتان میں زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے،ملتان میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سیمرز کو آزمایا،دوسرے ٹیسٹ میں ہم نے پلان تبدیل کیا اور سپنرز کو آزمایا،جب سے میں آیا ہوں ہم نے رسک فری کرکٹ کھیلی ہے

- Advertisement -

ہمیشہ کوشش کی ہے کہ رزلٹ آئیں،میچ ہارے بھی ہیں مگر رزلٹ کے لیے کوشش کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مشکل وقت اورکافی عرصے بعد ملی ہے،پاکستانی کرکٹ اور فینز کے لیے یہ جیت ضروری تھی،پہلی اننگز میں ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا،اس لیڈ نے ہماری مدد کی۔تیسرے ٹیسٹ میں پچ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شان مسعود نے کہا کہ ابھی پنڈی کی پچ نہیں دیکھی، میں تو وہاں بھی سپن پچ دیکھنا چاہوں گا ، پنڈی کی کنڈیشنز دیکھ کر بہترین کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے،ہمیں کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوگا۔سلیکشن کمیٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جب نئی سلیکشن کمیٹی آئی تو ہم سب کا صرف ایک ہی کنسرن تھا کہ کیسے 20 وکٹیں لینا ہیں،انگلینڈ کے خلاف جیت کا کریڈٹ نعمان علی اور ساجد خان کو جاتا ہے،آئندہ جیت کے لیے ہمیں خطرے بھی مول لینے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر تنقید بھی ہوتی ہے لیکن کوشش کرتا ہوں کہ تنقید کو سائیڈ پر رکھ اچھی کرکٹ کھیلوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514429

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں