23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںکالا باغ ڈیم ملک کیلئے ضروری ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں...

کالا باغ ڈیم ملک کیلئے ضروری ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی کا بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملک کیلئے ضروری ہے، ڈیم کی تعمیر کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے، آج کل ملک میں تماشہ لگا ہوا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور ملنا ملانا ہمارا کام ہے، تعلقات بنانا اور نبھانا آتا ہے، پی ٹی آئی والوں کو گھبرانا نہیں چاہیے۔

پیر کو ہائیڈرو ڈویلپمنٹ سے متعلق بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ڈیم تعمیر کئے جا رہے ہیں، کالا باغ بھی ملک کیلئے ضروری ہے اور اس ڈیم کی تعمیر کیلئے تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک میں آج کل تماشہ لگا ہوا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور ملنا ملانا ہمارا کام ہے اور اگر کوئی گھر آئے تو اس کا خیرمقدم کرنا، سیاسی لوگ تعلقات بناتے بھی ہیں اور نبھاتے بھی ہیں جس طرح ہمارا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک تعلق بنا ہے اور وہ تعلق ہم نے نبھانے کیلئے بنایا ہے، وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو تگڑے طریقہ سے بتا دیں کہ وہ گھبرائیں نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295372

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں