کالعدم تحریک طالبان کا سرغنہ پشاور سے گرفتار، دوبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ترجمان ایف آئی اے

70
F.I.A

اسلام آباد ۔18 جون (اے پی پی)کالعدم تحریک طالبان ایک سرغنہ کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو دوبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ مولوی بہادر خان کو باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر دوبئی کی پرواز میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کرلیاگیا ۔ ایف آئی اے کے اہکاروں نے دستاویز کی جانچ پڑتال کے دوران اسے حراست میں لیا کیونکہ اس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔ مولوی بہادر خان دہشتگردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔