کامران اکمل قائداعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے سے باہر

98
Kamran Akmal
Kamran Akmal

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کندھے میں تکلیف کے باعث قائداعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز ٹورنامنٹ میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کامران اکمل کی جگہ علی شان کو سنٹرل پنجاب کے وکٹ کیپر کی حیثیت سے قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔