کامران خان ٹیسوری کا جامعہ بنوریہ عالمیہ میں گورنر انیشیٹیوز کے تحت آئی ٹی ایڈونس کورسز کے جلد آغاز کا اعلان

98
گورنرسندھ کی خیبرمیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

کراچی۔ 19 جنوری (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں گورنر انیشیٹیوز کے تحت آئی ٹی کے ایڈونس کورسز کو جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے فارغ التحصیل طالب علموں سے مجھے بڑی توقعات ہیں،یہاں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ملک وقوم کے مستقبل کو روشن کریں گے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار گورنرسندھ نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے کانووکیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر سندھ نے فارغ التحصیل طالب علموں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ کی علمی خدمات لائق تحسین ہیں،جامعہ دینی اور عصری علوم کو یکجا کرتے ہوئے طلباءکو تعلیم فراہم کر رہی ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جامعہ بنوریہ کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے جو دینی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جامعہ بنوریہ میں زیر تعلیم طلباءکا74ممالک سے تعلق اس کے اعلیٰ معیار تعلیم کا اعتراف ہے،11000سے زائد زیر تعلیم طلباءکو رہائش اور دیگر سہولیات کی مفت فراہمی قابل تعریف عمل ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آج تک45لاکھ سے زائد لوگوں نے دورہ کیا جبکہ گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کلاسز میں50ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔