کامرس ڈویژن کے 2جاری، ایک نئے منصوبے کیلئے 1100ملین روپے مختص

81
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 24-2023کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت کامرس ڈویژن کے 2جاری اور ایک نئے منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 1100ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جمعہ کو جاری کردہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرا م کی دستاویز کے مطابق کامرس ڈویژن کے 2جاری منصوبوں جن میں ایکسپو سنٹر پشاور اور ایکسپو سنٹر کوئٹہ کیلئے 900ملین روپے مختص کئے گئے اسی طرح سال 24 ۔ 2023 کے لئے ایک نیا منصوبہ ایکسپو سنٹر سیالکوٹ کے قیام کیلئے 200ملین روپے مختص کئے ہیں ہیں۔