28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںکامسٹیک اور آئیڈا ریو سکولز کا 'خصوصی اساتذہ' کے لئے تربیتی پروگرام...

کامسٹیک اور آئیڈا ریو سکولز کا ‘خصوصی اساتذہ’ کے لئے تربیتی پروگرام کا اجراء

- Advertisement -

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ذیلی ادارہ کامسٹیک اور آئیڈا ریو اسکولز نے خصوصی اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ پروگرام اس شعبے کے ماہرین کے ذریعہ خصوصی اساتذہ کو 3 ماہ کی تربیت فراہم کرے گا۔

تمام او آئی سی رکن ممالک کے خصوصی تعلیم کے اساتذہ اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ پروگرام پر گفتگو اور اجراء پر نادرہ پنجوانی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے اتفاق کیا۔ یہ پروگرام اوآئی سی کے رکن ممالک اور مبصر ریاستوں کے شہریوں کے لیے ہے جن کی عمر کی حد 28-40 سال ہے۔ اس پروگرام میں کم از کم/ متعلقہ تعلیمی پس منظر کے ایک سال کا تدریسی تجربہ رکھنے والے درخواست دہندگان کو ترجیح دی جائے گی۔ تربیت کا دورانیہ تین ماہ ہے۔

- Advertisement -

کامسٹیک کامیاب بین الاقوامی درخواست دہندگان کو ریٹرن اکانومی کلاس ٹکٹ فراہم کرے گا اور ان کی ویزا فیس ادا کرے گا۔ تمام تحقیق اور عملی سرگرمیاں انگریزی زبان میں کی جائیں گی۔ اس پروگرام میں درخواست دینے کا تفصیلی طریقہ کار کامسٹیک کی ویب سائٹ

(https://comstech.org/comstech-ida-rieu-schools/)

پر دستیاب ہے۔ آئیڈا ریو سکولز برائے نابینا اور بہرے افراد آئیڈا ریو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔ آئیڈا ریو سکولز کراچی میں نابینا اور بہرے بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ 1922 میں وجود میں آئے تاکہ خصوسی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکے۔

ان کا مشن خصوصی بچوں کی ذہنی اور سماجی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور انہیں تعلیم و تربیت کے ذریعے تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔ کامسٹیک واحد او آئی سی کا ادارہ ہے جس کی میزبانی حکومت پاکستان کرتی ہے۔ کامسٹیک کے چیئرمین صدر پاکستان ہیں۔

کامسٹیک کا قیام 1988 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مینڈیٹ او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو مضبوط بنانا اور سماجی و اقتصادی ترقی اور تیز رفتار صنعت کاری میں سائنس و ٹیکنالوجی کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ ایک سائنسی ثقافت کی تعمیر کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418093

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں