23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںکامسٹیک کے زیراہتمام آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ کے موضوع پر...

کامسٹیک کے زیراہتمام آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ کے موضوع پر سیمینار بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان ”آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ“ بدھ کو ہوگا۔ کامسٹیک سے جاری بیان کے مطابق کامسٹیک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں یہ سیمینار کامسٹیک کے اشتراک سے کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز، حصار فائونڈیشن اور پنجوانی۔حصار واٹر انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ سیمینار میں پانی، ماحولیاتی قانون اور قومی سلامتی کے ماہرین، مختلف ممالک کے سفرا، انڈس واٹر کمیشن کے سینئر حکام و پالیسی ساز شخصیات شرکت کریں گی تاکہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی گئی یکطرفہ معطلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے پاکستان پرممکنہ سٹریٹیجک اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔

سیمینار میں شرکت کرنے والی شخصیات میں چیئرپرسن کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز نادرہ پنجوانی، سینیٹر مشاہد حسین سید ، کو آرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، چیئرپرسن حصار فائونڈیشن و شریک بانی پنجوانی۔حصار واٹر انسٹیٹیوٹ سیمی کمال، معروف قومی سلامتی تجزیہ کار اکرام سہگل، ماہر عالمی ماحولیاتی مالیات علی توقیر شیخ، ماہر ماحولیاتی قانون رافع عالم ، رکن بورڈ آف گورنرز حصار فائونڈیشن زوہیر عاشر شامل ہیں۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق سیمینار نہ صرف موجودہ بحران کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد ایک موثر، سائنسی اور سفارتی حکمتِ عملی کی تشکیل ہے تاکہ پاکستان پانی کے اشتراک اور ماحولیاتی تحفظ کے ضمن میں علاقائی و عالمی تعاون کے نئے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔ یہ پروگرام کامسٹیک کے اس طویل المدتی وژن کا تسلسل ہے جس کے تحت سائنس، ٹیکنالوجی اور پالیسی سازی کو یکجا کر کے ماحولیاتی تبدیلی اور سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی آبی پالیسی کو دیرپا بنیادوں پر مضبوط کیا جا رہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604193

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں