22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںکامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں روانڈا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی...

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں روانڈا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اسکالر کا کامیاب پی ایچ ڈی دفاع

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 25 اگست (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں روانڈا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اسکالر نے کامیابی سے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کرلیا۔ یونیورسٹی کے طالبعلم بین الاقوامی اسکالر ڈاکٹر فیلیسین سباہیرنے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا کامیاب دفاع کیا ہے،ڈاکٹر سباہیر کا تعلق افریقی ملک روانڈا سے ہے اور انہوں نے ماحولیاتی سائنسز کے شعبہ میں اپنی تحقیق مکمل کی۔ ڈاکٹر سباہیرنے اپنا تحقیقی مقالہ’’ Biochar کے ساتھ Co-Composting کے بعد گوبر کی خصوصیات اور اس کا روانڈا کے شمالی علاقے موسانزے میں سبزیوں پر اطلاق‘‘ پر مکمل کیا جو جدید زرعی حکمتِ عملی اور نامیاتی فضلہ جات کے مؤثر استعمال پر مبنی ہے،ان کی تحقیق نہ صرف مٹی کی زرخیزی بڑھانے کے لیے نیا طریقہ فراہم کرتی ہے

بلکہ پائیدار اور ماحول دوست کاشتکاری کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیق معروف ماحولیاتی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر فرید اللہ کی زیر نگرانی مکمل کی،ڈاکٹر سباہیر کا کام ترقی پذیر ممالک میں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اور سائنسی حل فراہم کرتا ہے۔ یونیورسٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سردار نصیر نے اس موقع پر کہا کہ بین الاقوامی اسکالرز کی موجودگی،خاص طور پر ڈاکٹر سباہیر جیسے محققین کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے عالمی تعلیمی رابطوں میں وسعت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی عالمی مسائل کے حل کے لیے بین الثقافتی تعاون،تحقیقاتی شراکت داری اور ایک ایسا علمی ماحول فراہم کر رہی ہے

- Advertisement -

جو تنقیدی سوچ،اختراع اور عالمی ذمہ داری کو فروغ دیتا ہے،یہ کامیابی کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کی حیثیت کو عالمی سطح پر مؤثر اور نتیجہ خیز تحقیق کے مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں